Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Urdu News Update

 

Newsflash
 

اردو رسائل و جرائد

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

Small house for sale in Rawalpindi

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

Time Magazine Subscription in Pakistan

Khawateen Digest

Reader's Digest

 

 

 

بلوچستان میں سیاسی گٹھ جوڑ، سپیکر نے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی

بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میر عبد القدوس بزنجو اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے درمیان اختلافات ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔

 

صوبائی اسمبلی کے سپیکر نہ صرف کھل کر وزیر اعلیٰ کے خلاف میدان میں آگئے ہیں بلکہ انھوں نے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک استحقاق بھی جمع کرادی ہے۔ سپیکر کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلیٰ کو تبدیل کرنے کے لیے انہیں مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

سپیکر اور وزیر اعلیٰ جام کمال کے درمیان اختلافات کا پس منظر. سپیکر عبد القدوس بزنجو اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے تعلقات میں دراڑوں کی خبر چند ماہ پہلےہی منظر عام پر آئی تھی۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی قدوس بزنجو نے کہا کہ پارٹی کے سینئیر دوستوں کے کہنے پر وہ خاموش رہے لیکن معاملات ٹھیک نہیں ہوئے۔

'بلوچستان میں جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں ان میں سے یہ بدترین حکومت ہے اس لیے تبدیلی ضرور آئے گی۔ بلوچستان جس صورتحال سے دوچار ہے اس میں ایک ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے۔'

پاکستان میں عمران خان کی حکومت ؛ صرف انٹرٹینمنٹ

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

ان اختلافات کی وجوہات میں سے ایک مبینہ طور پر سپیکر کے حلقہ انتخاب میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان کے چند مخالفین کی حمایت تھی ۔

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

بلوچستان اسمبلی: مخلوط حکومت کی اتحادی جماعتیں

 

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کیا کہنا ہے؟

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا ہے کہ 'سپیکر بلوچستان اسمبلی تبدیلی کی جو بات کررہے ہیں۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ ان کی ذاتی سوچ ہے اور وہ یہ بات کن وجوہات کی بنیاد پر کررہے یہ وہ خود بہتر بتا سکتے ہیں۔'

 

سندھ: تعلیمی نصاب میں خواتین کا کردار گھر کے کام کاج تک محدود

 

ان کا موقف تھا کہ کسی بھی حکومت کی کارکردگی کو اس بات سے تولا جاتا ہے کہ اس نے عوام کے لیے کیا کیا۔

'قدرتی آفات میں ریلیف ، قانون سازی ، اچھی طرز حکمرانی ، کینسر ہسپتال سمیت دیگر حوالوں سے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔'

وزیر اعلیٰ نے میڈیا کے اراکین کے ساتھ گفتگو میں مزید کہا کہ وہ سپکیر قدوس بزنجو کی باتوں پر زیادہ تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ ایک جذباتی رکن ہیں اور وہ ان کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے

قدوس بزنجو کا وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک استحقاق

میڈیا کے نمائندوں سے وزیراعلیٰ نے جو بات کی اس پر سپیکر نے ان کے خلاف اسمبلی میں ایک تحریک استحقاق جمع کی ہے۔

سپیکر قدوس بزنجو نے تحریک استحقاق میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے انھیں جذباتی انسان قرار دینے کے علاوہ کہا کہ وہ میری باتوں کواہمیت نہیں دیتے۔

سپیکر نے کہا کہ وہ اسمبلی کے ناظم ہونے کے علاوہ ایک عوامی نمائندے بھی ہیں لیکن وزیر اعلیٰ نے ان کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر مہذب الفاظ استعمال کیے ہیں۔

سپیکر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ان ریمارکس سے نہ صرف ان کا بلکہ پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے لہذا اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق یہ معاملہ استحقاق کمیٹی کے حوالے کیا جائے ۔

کیا قدوس بزنجو 2018 کی طرح کوئی تبدیلی لاسکتے ہیں ؟

یاد رہے کہ سابق دور حکومت میں قدوس بزنجو نے 2018 کے اوائل میں بلوچستان کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کے خلاف بغاوت کی تھی۔

ان کی بغاوت کے نتیجے میں نہ صرف نواب ثناءاللہ زہری کو استعفیٰ دینا پڑا تھا بلکہ قدوس بزنجو خود تین ماہ کی مدت کے لیے وزیر اعلیٰ بھی بن گئے تھے ۔

اب جب وہ ایک بار پھر حاضر وزیر اعلی کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ کیا وہ کیا جام کمال کو بھی استعفیٰ دینے پر مجبور کرسکتے ہیں یا نہیں۔

تجزیہ کار اور کوئٹہ میں بول ٹی وی کے بیوروچیف شہزادہ ذوالفقار کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس کے امکانات کم ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ قدوس بزنجو کا دعویٰ ہے کہ بڑی تعداد میں حکومتی اراکین ان کے ساتھ ہیں لیکن ابھی تک انھوں نے عملی طور پر ان اراکین کی حمایت ظاہر نہیں کی۔

 

Post dated  January 25, 2020

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

با اثر خاندان نے شاہی قلعہ کو شادی گھر بنا دیا۔

کیا لاہور میں پینے کا پانی ختم ہو رہا ہے؟

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768