Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Urdu News Update

 

Newsflash
 

اردو رسائل و جرائد

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

Small house for sale in Rawalpindi

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

Time Magazine Subscription in Pakistan

Khawateen Digest

Reader's Digest

 

 

 

پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کی تین کتب پر پابندی کی سفارش: کیا ریاست کو کتابوں پر پابندی لگانی چاہیے؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کی ایک کمیٹی نے اسلامی تاریخ پر تین ایسی کتب پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے جو کئی برس پہلے شائع ہوئیں اور تب سے ملک میں مسلسل دستیاب رہی ہیں۔

 

ان میں امریکی مصنفہ لیزلی ہیزلٹن کی دو کتابیں دی فرسٹ مسلم اور آفٹر دی پرافٹ کے علاوہ پاکستانی مصنف مظہرالحق کی کتاب اسلام کی ایک مختصر تاریخ شامل ہے۔

پنجاب اسمبلی کے بعض ارکان کے مطابق ان کتب میں اسلام کے خلاف تضحیک آمیز مواد ہے اور ان میں ادب کو ملحوظِ خاطر نہیں رکھا گیا۔

جبکہ سماجی کارکنان سمجھتے ہیں کہ ان کتابوں پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات سراسر بلاجواز ہیں اور ممکن ہے کہ اب لوگ یہ کتابیں زیادہ پڑھیں گے۔

پاکستان میں عمران خان کی حکومت ؛ صرف انٹرٹینمنٹ

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

جن کتابوں پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے وہ کوئی نئی کتابیں نہیں۔

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

بلوچستان اسمبلی: سپیکر اور وزیر اعلی آمنے سامنے

 

 

مظہرالحق کی کتاب اسلام کی ایک مختصر تاریخ پہلی مرتبہ 70 کی دہائی میں شائع ہوئی اور پاکستان میں سول سروس یعنی سی ایس ایس کے امتحانات میں سلیبس کے طور پر بھی تجویز کی جاتی رہی ہے۔ دوسری جانب آفٹر دی پرافٹ 2009 جبکہ دی فرسٹ مسلم 2013 میں شائع ہوئیں تھیں۔

 

 

کیا چینی کمپنی پاکستان میں جاسوسی کر رہی تھی؟ بی بی سی رپورٹ

 

کتابوں پر پابندی کی تجویز کیوں دی گئی؟

پنجاب اسمبلی کی کمیٹی نمبر چھ نے صوبائی وزیرِ قانون محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں حال ہی میں ان کتابوں سمیت ایک اخبار روزنامہ الفضل کی اشاعت اور تقسیم پر پابندی اور چند سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی طرف سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیرِ قانون بشارت راجہ کے جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت سی ملکی اور غیر ملکی کتب مارکیٹ میں موجود ہیں جن میں پیغمبرِ اسلام، انبیائے کرام، صحابہ اور اہلِ بیت کے خلاف تضحیک آمیز مواد موجود ہے۔

'ان سے نہ صرف ہمارے جذبات مجروح ہوتے ہیں بلکہ یہ ہمارے ایمان پر بھی کاری ضرب ہے۔ ان پر پابندی عائد ہونی چاہیے

پابندی کی سفارش کرنے والی صوبائی کمیٹی کے پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن محمد الیاس چنیوٹی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیزلی ہیزلٹن نے اپنی کتاب دی فرسٹ مسلم میں شبِ معراج کے حوالے سے جو واقعہ بیان کیا وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔

 

Post dated  January 18, 2020

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

با اثر خاندان نے شاہی قلعہ کو شادی گھر بنا دیا۔

کیا لاہور میں پینے کا پانی ختم ہو رہا ہے؟

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768