Fashion Magazines in Pakistan

Humaahang - Showbiz & Music News from Pakistan

 

Jobs in Rawalpindi

Smash magazine

National Geographic magazine subscription


Subscribe to Readers Digest in Pakistan

 

ڈالڈا

Dalada ka Dasterkhuan Home Delivery world wide

 

 

 

 

 

 


Subscribe to the Economist magazine

 

 

اجے دیوگن سے خاص رشتہ ہے: تبو

 

خواتین ڈائجسٹ

 

 

 


 


 


 

وجے پتھ سے ہندی فلموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سنجیدہ اداکارہ تبو کا دو دہائیوں سے زیادہ طویل فلمی کیریئر ہے۔ لیکن وہ کام کے پیچھے بھاگنے والی اداکاراؤں میں سے نہیں ہیں۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'مجھے کام کرنے کا ہی شوق نہیں ہے۔ میں صرف اپنے لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، جہاں پر میں موج مستی کر سکوں، میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔'

مقبول، فتور، چاندنی بار اور حیدر جیسی فلموں میں سنجیدہ کردار ادا کرنے والی تبو کافی عرصے سے کسی مزاحیہ فلم میں کام کرنا چاہتی تھیں اسی لیے انھوں نے روہت شیٹھی کی گول مال فور کا حصہ بننے کی ہامی بھری ہے۔ تبو کا کہنا ہے کہ بھلے وہ کامیڈی فلم میں کام کر رہی ہیں لیکن ان کا کردار سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

 Pakeeza Digest Subscription in Pakistan

تبو کا کہنا ہے کہ جب وہ سنجیدہ کردار ادا کرتی ہیں تو ان کے مداح ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ مزاحیہ فلموں کا حصہ کیوں نہیں بن رہیں اور مزاحیہ فلموں میں کام کرنے پر سنجیدہ کردار کی توقع رکھتے ہیں۔

تبو سمجھتی ہیں کہ ناظرین کوکبھی خوش نہیں رکھا جا سکتا، لہٰذا وہ صرف اپنے دل کی بات سن کر فلموں کا انتخاب کرتی ہیں۔

 فلموں میں کم کام کرنے کے سوال پر تبو نے کہا کہ 'میرے دور کی کتنی اداکارائیں ہیں جو فلموں میں کام کر رہی ہیں؟ میں سال میں ایک فلم تو کر رہی ہوں۔'گول مال فور میں تبو اپنے خاص دوست اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ان کا اور اجے دیوگن کا ایک خاص رشتہ ہے۔

تبو کے مطابق اجے دیوگن اور انھوں نے کریئر کے ہر پڑاؤ پر ایک ساتھ کام کیا ہے اس لیے انھیں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے میں سہولت رہتی ہے۔

 

 

ہمارے مقبول صفحات 

آہ؛  مادام روتھ فاو

ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی

جرمنی میں برقعے پر پابندی

 

Readers Digest in Pakistan

 

کوریا میں احتجاج